حافظ سعید کو خطرہ درپیش

Hafiz saeed is at risk

لاہور(تازہ ترین)  جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو دہشتگردوں  کی طرف سے حملے کاخطرہ  لاحق ہے،اس لئےحافظ محمد سعید پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملے کے خدشے کے بعد پنجاب حکومت نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے دوسری طرف سےمحکمہ داخلہ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ان پر حملہ کرا سکتی ہےاس لئے جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ میں مزید پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور پولیس کو خبردار کیا گیا ہے کہ انکی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔  واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ادارہ اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتا ہے جن میں وزیراعظم نواز شریف ، حافظ سعید و دیگر شخصیات کے نام دیئے گئے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here