اسلام آباد (تازہ ترین) عازمین حج کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر روانہ ہونے والے عازمینِ حج کا فلائٹ شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 16 اگست 2015 سے شروع ہو گا اور 17 ستمبر2015 تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے تحت 71,6,84 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے عازمینِ حج سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی حج پرواز سے متعلق تفصیلات دیکھ لیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل ویکسی نیشن کروائیں۔ فلائٹ کا شیڈول پتا کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں