زیرے میں چھپےفائدے کیا؟؟؟

تازہ ترین– زیرے میں انٹی آکسیڈنٹس اورسائٹّوسٹیرولز پائے جاتے ہیں- یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیںcumin seeds اس کےعلاوہ آئرن کی کم کو دور کر کے انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے- آپ زیرے کو چاٹ یا سلاد میں کھا سکتے ہیں-

 زیرہ ،زمانہ قدیم سے کھانوں کو خوشبو دار بنانے اور مختلف قسم کی دواﺅں میں استعمال ہو رہا ہے
مشرق میں زیرہ ہر باورچی خانے کی لازمی ضرورت ہے۔ زیرہ نہ صرف نظام ہضم کی خرابیوں کو دور کرتا ہے بلکہ اس میں جراثیم کش علامات بھی پائی جاتی ہیں۔ زیرہ کے بیج میں آئرن بھی ہوتا ہے جس سے جگر کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔

نبی کریم ﷺ خوشبو کوپسند فرماتے تھے اور عام طور پر اس غرض کیلئے کستوری زیادہ مقبول تھی ان کے ذاتی استعمال کے سُرمہ میں بھی کستوری شامل ہوتی تھی اس لئے وہ اثمد المروح کہلاتا تھا مگر جمعتہ الوادع کے اہم موقع پر انہوں نے ایک در آمد ی خوشبو استعمال فرمائی حضرت عائشہ ؓ روایت فرماتی ہیں۔
میں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے احرام اور داڑھی پر زیرہ کی خوشبو لگائی۔ (بخاری مسلم)
دوسری روایت سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو پسا ہوا زیرہ جسم اور احرام پر جب لگایا گیا تواس کی سفیدی مائل ذروں کی چمک سرکی مانگ پر نظر آرہی تھی ۔ یرے کا جو شاندہ شہد ملا کر پینے سے پیٹ کی تمام تکالیف ختم ہو جاتی ہیں اس کا تازہ عصارہ آنکھوں میں ڈالنے سے نزول الما میں فائدہ ہوتا ہے-

اس کے علاوہ آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں یا علاج کے باوجود آپ ک وزن اور جسم کی چربی کی چربی کم نہیں ہورہی تو پریشان نہ ہو بلکہ  زیرہ کا استعمال کریں ایک تحقیق کے مطابق زائد وزن والی 88خواتین کو دوگروہوں  میں  تقسیم کیا گیا-ایک گروہ کو تین گرام زیرہ تقریبا ایک چاءے کا چمچ اور پانچ گرام دہی دی گئی جب کی دوسرے گروہ کو صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے- تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھا رہی تھیں انہوں نے تین پاونڈ یا4٫1 کلو گرام وزن کم کیا جبکہ دوسرے گروہ نے کا وزن زیادہ کم نہ ہوا- ماہرین کے مطابق زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا وزن کم کیا-

 اس کے استعمال سے غذا ہضم کرنیوالی جسمانی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے گردہ اور جگر کی کارکرد گی پر بھی یہ مشرقی جڑی بوٹی کا بہتر اثر ہوتا ہے اور بیماریوں سے محفوظ کرنے والا قدرتی نظام توانا رہتا ہے ۔

Leave a Reply