باداموں کی افادیت کیا ؟؟؟؟؟؟

تازہ ترین— باداموں کی افادیت سے کسی قدر انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ بادام میں بہت یہ زیادہ خاصیتalmonds ہے قدرت نے اس میں ہمارے لیے بے شمار فائدے عطا کیے ہیں- بادام کے تیل کی افادیت طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے یہ مقبول طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتے تھے

بیری مین کا کہنا تھا کہ اگر باداموں کو روزانہ اسنیکس کے طور پر کھانا جائے تواس سے جسم میں میٹا بولزم کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ کارڈیو ویسکیولر بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے

جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 42 گرام بادام کھانے سے دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔۔ بادام معدہ جگر اور جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت بخشا ہے-

بھگوئے ہوئے بادام میں انٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن بی 17اور فولک ایسڈ ہوتا ہے جو کینسر سے لڑنے میں مددگار ہوتا ہے۔بھگوئے ہوئے بادام حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

چھیلے ہوئے بادام میں لائپیس نامی انزائم ہوتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی کو ہضم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔بھگوئے ہوئے بادام، انسان کے وزن کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس میں موجود غذائیت کی وجہ سے ہماری بھوک کم ہوتی ہے اور نتیجہ کے طور پر ہم کم کھانا کھاتے ہیں۔

Leave a Reply