تازہ ترین– کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال عام ہے ۔یہ وزن میں بتدریج کمی کا باعث بنتا ہے کیوں کہ اس میں کوئی کیلوریز اور حرارے شامل نہیں ہوتے بشرطیکہ اس میں چینی اور شکر کا استعمال نہ کیا جائےاس میں چکنائی کو جلانے کی بہترین صلاحیت موجود ہوتی ہے اس لیے دن میں دو سے تین کپ سبز چائے پینے سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہو جاتی ہے-
گرین ٹی محض طبّی فوائد ہی نہیں پہنچاتی بلکہ اس سے بھرپور لطف بھی اٹھایا جاسکتا ہے ۔بازار میں اس کے مختلف فلیورز دست یاب ہیں آپ اپنی مرضی کے ذائقے سے با آسانی لطف و اندوز ہو سکتی ہیں۔آپ اس کا ستعمال کرکے دیکھیں اور اس کے حیرت انگیز فوائد سےفائدہ اٹھائے۔
جاپان میں سبز چائے کے استعمال کے حوالے سے کرائے گئے اس جائزے میں ان عمر رسیدہ افراد کو شامل کیا گیا، جو روزانہ گرین ٹی کے کئی کپ پیتے ہیں۔ سبز چائے میں ایسے نامیاتی اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو مدافعتی نظام کے لیے اہم سیلز کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محققین کولیسٹرول اور کینسر کے مریضوں پر بھی سبز چائے کے اثرات کے حوالے سے تحقیق کر چکے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایک امریکی طبی جریدے میں شائع ہونے والے اس نئے جائزے میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا سبز چائے استعمال کرنے والے افراد میں بڑھاپے کے وقت کمزور اور معذور ہونےکے خدشات کم ہوجاتے ہیں-
گرین ٹی میں میٹابولیزم ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے-گرین ٹی جسم میں سے نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے- اور فائدہ مند کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔
باقاعدگی سے سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کےخدشات کم کرتا ہے۔
سبز چائے کے شوقین افراد عام طور پر صحت افزاء خوراک پسند کرتے ہیں۔ وہ مچھلی، سبزی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ دل کے دوروں اور فالج کے کسی حملے کا کم ہی شکار ہوتے ہیں- یہ نظام انہضام درست کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے
گرین ٹی پینے والے کے وزن میں کمی بھی واضح ہوتی ہے ،یہ سمارٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے میٹا بولیزم سسٹم کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور اس کو فاسٹ کرتا ہے-