،،،،،،،،،شہد انسان کے لیےایک قدرتی تحفہ

تازہ ترین—- شہد قدرت کی طرف سے انسان کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس میں منفرد قسم کی حیرت انگیزhoney benefits
غذائی اور طبی خوبیاں ہیں۔ شہد ایک ان قدرتی نعمت ہے جو ہمارے لیے انتہائی فائدے مند ہےاور اس سے بے شمار چھپے فائدے حاصل کر سکتےہیں جو ہماری صحت  کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں- شہد جو ہماری صحت کی ضمانت دیتا ہے۔

شہد کو مختلف طریعقوں سے کھایا جا سکتا ہے کچھ لوگ شہد کو دودھ یا چائے میں ملاکر بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کی ایک ایک بوند  میں شفا ہے اور صبح ناشتہ میں بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔  اسے ڈبل روٹی یا پراٹھے میں بھی لگاکر کھایا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ اسے گھریلو قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں –  شہد کے  شہد کےخالص ہونے کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو خالص شہد استعمال کرائیں تو ان کی شوگر نہیں بڑھتی۔

حضرت ابوہریرہؓ سے ایک حدیث مروی ہے کہ جو شخص مہینے میں صبح تین دن شہد چاٹ لے اس کو اس مہینے میں کوئی بڑی بیماری لاحق نہ ہو گی۔

شہد کی افادیت کا علم آپ کو اس بات سے ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لیے شہد، دودھ اور شراب الصالحین کی نہریں بنائی ہیں دماغی اور جسمانی محنت سے بدن تھکن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے ایک گلاس گرم پانی میں دو بڑے چمچ شہد ملا کر پئیں، جسم ہشاش بشاش ہو جائے گا۔۔

شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ  اپنےچہرے کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہد وزن گھٹانے میں بہت ہی کارآمد ہے اگر صبح ناشتے سے پہلے خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا بڑا چمچ دال کر پینے سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے-  شہد آپ کے نظام ہاضمہ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے

Leave a Reply