نیویارک (تازہ ترین) امریکہ کی ریاست مشی گن کے شہر لانسنگ سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے سبب سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہر بھر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کہیں گٹر ابل رہے ہیں تو کہیں سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس جانے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے مشی گن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں سیلاب کی وراننگ جاری کر دی۔