چنئی پانی میں ڈوب گیا۔ بارش سے کئی لوگ متاثر

 تازہ ترین:بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں چنئی بارش میں ڈوب گیا ہے شدید ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں چنئی  پانی میںrain in chennai ڈوب چکا ہے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج، بحریہ اور نیشنل ڈیزاسٹر فورس کی ٹیموں کو طلب کر لیا گيا ہے۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت چنّئی میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے تعلیمی ادارے اور ایئرپورٹ بند ہے جبکہ ایک درجن سے زیادہ ٹرینیں بھی ٹریک زیرِ آب آنے کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 100 سال میں چنّئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی تھی اور آئندہ 48 گھنٹوں تک تمل ناڈو میں مزید تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت چنّئی میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔شہر کے تعلیمی ادارے اور ایئرپورٹ بند ہے جبکہ ایک درجن سے زیادہ ٹرینیں بھی ٹریک زیرِ آب آنے کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 100 سال میں چنّئی میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی تھی اور آئندہ 48 گھنٹوں تک تمل ناڈو میں مزید تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ بارش کی وجہ سے ریاست میں 56 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں سے 16 چنّئی سے ہیں۔ تمل ناڈو سے ملحق ریاست پونڈیچری کے ایک رہائشی محمد حفیظ نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ’ساحل پر ایک ہفتے کے دوران تین بار طوفانی بارش کا سامنا رہا ہے۔ تمام جھیلیں اور پانی کے ذخائر بھر گئے ہیں اور بعض علاقوں میں راستوں اور مکانوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے۔مرکزی حکومت نے بارش سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لیے تمل ناڈو حکومت کو 939 کروڑ کی فوری امداد دی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے دو ہزار کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔اس شدید باےش کے باعث پانی گھروں تک جا پہنچا ہے اور گھر بھی اس میں ڈوب چکے ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں نے امداد کا مطالبہ کیا ہے-

Leave a Reply