تازہ ترین) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی فراہمی کا ٹھیکہ چین کی کمپنی ہائیر الیکٹرک الائنس کارپوریشن کو دے دیا ہے،کمپنی دو ماہ کے اندر دو لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کرے گی،ایک لاکھ کمپیوٹر پاکستان میں اسمبل کرنا لازمی ہو گا۔چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کے حصول کا طریقہ کار پہلے کی طرح میرٹ کی بنیاد پر ہی ہو گا۔