(تازہ ترین) ہائر ایجوکیشن نے پاکستان میں دہری ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیئے نئی نئی پالیسی مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکمیشن نے مستقبل میں کامسیٹس ڈگری تنازع سے بچنے اور بین القوامی یونیورسٹیوں کی تعلیم ملک کے اندر ہی دینے کے لیئے دہری ڈگری پالیسی بنا لی ہے۔ ایچ ای سی نے پالیسی میں ایسے قواعدو ضوابط مرتب کیئے ہیں جن کے تحت پاکستانی یونیورسٹیاں بھی دوسرے ممالک کی طرح دہری ڈگری کا آغاز کر سکیں گی۔ دہری ڈگری پروگرام کے حوالے سے کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کامسیٹس دہری ڈگری پروگرام کا تنازع کھڑا ہو تھا جس میں سینکڑوں طالبعلموں کا مستقبل دائو پر لگ گیا تھا تاہم پبلک اکائونٹس کمیٹی کی مداخلت پر یہ معاملہ حل ہو گیا تھا۔