تازہ ترین) آج مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹرا میں پیش آیا۔اس حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ہندو یاتری سوار تھے جنہیں وشنو دیوی مندر سے لایا جا رہاتھا، جو کہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔