اسلام آباد (تازہ ترین )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجو ملک کی صورت حال کا جائزہ لینے پر مبنی تھا اس اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال اور وزیر اعظم کے امریکہ کے دورے کے بارے میں خاصی گفتگو ہوئی یہ اجلاس امریکہ کے دورہ کے حوالے سے اس میں گفتگو ہوئی ہے- میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سول و ملٹری قیادت نے بھی شرکت کی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،طارق فاطمی ،سرتاج عزیز ،اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شامل تھے ۔اس موقع پر شرکاءکو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پراطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور زلزلے کی تباہ کاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس اجلاس میں زلزے سے متعلق بھی تما م تر سرگرمیوں کا اور اس سے ہونے والے نقصان پر بھی شرکا کو بریفینگ دی گئی-