جنوری 2016سےگیس کے ٹیرف میں اضافہ

 تازہ ترین—- جنوری 2016 سےحکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف- کو اس بات کے sui gasبارے میں بتایا گیا کے  صارفین سے ایل این جی کی درآمد پر ماہانہ وار چارجز کی مد میں اور گیس کے خسارے کو پورا کرنے کیلے صارفین کے لیے گیس کے ٹیرف میں اضافہ ہو جائے گا- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کوتحریری بیان میں ان کا کہنا تھا کی ۲ ہفتے قبل۵۰۶ ملین ڈالر کی ادائیگی کیلے حکومت نے پہلے ہی پیشگی ایکشن لیتے ہوئے گیس کمپنیپوں کی جانب سے جو خسارہ ہوا تھا اس کی وجہ سے گیس کی  قیمتوں کو جزوی طور پر پورا کر لیا تھا- ۔وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق گیس کمپنیوں کے بقیہ خسارے کو جنوری 2016 میں گیس کی قیمتیں بڑھا کر پورا کیا جائے گا- ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور صدر مملکت سے منظور کیے گئے ’گیس انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ایکٹ‘ کے تحت اب تک 57 ارب روپے حاصل کیا جائے گا-اور اس کو جاری بھی رکھا جائے گا- ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جولائی 2014 اور جنوری 2015 میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کے پروگرام پر عمل کرنا ممکن نہیں تھا کیوکہ سرمایاں کاروں کی حوصلہ افزائی اور صارفین کے بلا رکاوٹ گیس کے استعمال کے لیے حکومت کی جانب سے اس بار اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا- ان کا کہنا تھا کہ صارفین کیلے اور سرمایہ کاروں کے اعتعماد کیلے حکومت پیٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ شائع کرے گی- جبکہ سیکٹر کو مزید بہتر بنانے کیلے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں خالی پوزیشنز کو بھرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے-

.

Leave a Reply