سونے کی قیمت46ہزار950روپے ہو گئی

تازہ ترین— سونا جو کہ  پہننا سب کو پسند ہے- اورجس کے بغیرسنگھار نہ مکمل ہے-  گزشتہ روزکراچی کیgold عالمی صرافہ مارکیٹ  سونے کی قیمت میں کمی ہو گئ تھی- ایک بار پھر سونے کی قیمت میں پاکستان  کی عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے – سونا مزید پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا ہے- بدھ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت  1175ڈالرہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کااضافہ ریکارڈ ہوا ہے- جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار900روپے سےزیادہ ہو کر 46ہزار950روپے  تک جا  پہنچی ہے اور 42روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 40ہزار242روپے ہوگئی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 710روپے رہی ۔

Leave a Reply