بھارتی انتہا پسندی سب کو ٹارگٹ کرنے پر تل گئی

تازہ ترین : بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی  نے تو کسی کو نہ چھوڑا ہر ایک کو نشانہ بنا رہی ہے- ایک ایک کر کے سب ہندو انتہاHindu extremism پسندی کا شکار بن رہے ہیں یہاں تک کہ وہاں جانے والے مہمانوں کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جا رہا ہے- اب ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھی حملہ کر ڈالا-ارجنٹائن نے ورلڈ ہاکی مینز لیگ میں بھارت کو 3 گول سے شکست دی جو ان کوبرداشت  نہ ہوسکی اور بوکھلاہٹ کے شکارمشتعل شائقین نے مہمان ٹیم کی گاڑی پرحملہ کردیا۔

میچ جیتنے کے بعد جب مہمان ارجنٹائن کی ٹیم ہوٹل کی جانب رواں درواں

ثانیہ مرزا وزیرِاعلیٰ کی استاد بن گئیں۔۔۔ لنک میں جانیےتھی کہ راستے میں مشتعل شائقین نے ان کی وین پر پتھراؤ کردیا  جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی پھرتی سے ٹیم کو ہوٹل تک پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے مشتعل ہجوم کے حملے میں کسی کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بھارتی شہررائے پورکے سردارولی بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی مینزلیگ کے ایک میچ میں مہمان ارجنٹائن نے بھارت کو باآسانی 3 گول سے شکست دی اورمیچ کے دوران میزبان ٹیم مقابلہ بھی کرتی نہیں دکھائی دی اور دونوں ہاف میں مہمان ٹیم ہی گیم پر چھائی رہی، ارجنٹائن نے بھارت کو شکست دی اس  سے بھارتی کھلاڑیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ گیند کو اپنے پاس رکھنے کے لئے صرف میدان میں ہاکیاں ہی لہراتے رہے۔ اور ان سے برداشت نہ ہوا تو ان پر بھی حملہ کر دیا-

Leave a Reply