بھارت کا ایماندار مسلم رکشہ ڈرائیور

Honest Muslim  Rickshaw driverجے پور(تازہ ترین)بھارت کے شہر  جے پور میں عابد قریشی نامی رکشہ ڈرائیورکو نوٹوں سے بھرا بیگ ملا جو اس نے پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق عابد اپنا رکشہ چلا رہا تھا کہ اسے اچانک ایک نوٹوں سے بھرا بیک نظر آیا جس میں ایک لاکھ سترہ    ہزارروپے تھے، پیسے واپس کرنے کے لیے عابد قریشی نے 6 گھنٹے طویل انتظارکیا تاہم پیسے لینے کوئی نہیں آیا تو  اس نے نوٹوں سے بھرابیگ بغیر کسی لالچ کے پولیس کے حوالے کردیا جس پرجے پورپولیس نے عابد اورانکی اہلیہ امینہ کی بہت تعریف کی۔دوسری جانب عابد قریشی کا کہنا تھا کہ نوٹوں سے بھرا بیگ پولیس کو سپرد کرنے کے بعد انھیں بہت سکون ملا اورخوشی محسوس ہوئی کہ وہ بھٹکے نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here