کیا آپ شہد استعمال کرتے ہیں۔۔۔ تو پھر جانیے

تازہ ترین— شہد قدرت کی طرف سے انسان کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس میں منفرد قسم کی حیرت انگیزhoney beeغذائی اور طبی خوبیاں ہیں۔ شہد ایک ان قدرتی نعمت ہے جو ہمارے لیے انتہائی فائدے مند ہےاور اس سے بے شمار چھپے فائدے حاصل کر سکتےہیں جو ہماری صحت  کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں- شہد جو ہماری صحت کی ضمانت دیتا ہے-

چترال میں پولیس نے جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے جو اصلی شہد کی جگہ نقلی شہد بیچتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں-    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال عباس مجید مروت کے مطابق چترال پولیس نے ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارکر جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت جعلی شہد برآمد کرلیا گیا ہے۔

 چترال پولیس نے ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ کی نگرانی میں ایک ٹیم نے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان چینی، کیمیکل ¾ شہد کے پرانے چھتے وغیرہ سے گیس سلنڈر کے ذریعے اسے ملانے کے بعد ابال کر ڈھائی کلو کے حساب سے شہد کو ایک برتن میں ڈالتے تھے اور اس مضر صحت جعلی شہد کو اصلی شہد کی قیمت پر چترال کے لوگوں کو فروخت کرتے تھے ۔ چترال پولیس نے ملزم برار خان ولد حکیم خان سکنہ شاہدو مینگورہ ¾ ملزم محمد اسلم ولد محمد نور سکنہ پیر آباد الپوری شانگلہ ¾ ملزم عادل محمد ولد شاہ زار خان سکنہ شانگلہ ¾ملزم محمد علیم ولد شاہ زار خان ساکن شانگلہ اور ملزم محمد اعظم ولد شاہ زار خان پیر آباد الپوری شانگلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اگر آپ اصلی شہد کی پہچان رکھتے ہیں تو دوکھہ نہیں کھا سکتے- شہد کےخالص ہونے کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو خالص شہد استعمال کرائیں تو ان کی شوگر نہیں بڑھتی۔اس کے علاوہ

 ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا، اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا کیونکہ مارکیٹ میں ملنے والے اکثر شہد گڑ سے بنائے جا رہے ہیں- شہد کے چند قطرے جزب کرنے والے کاغذ پر گرائے اگر کاغذ جزب کر گیا تو اس کا مطلب ہے کہ شہد نقلی ہے اور اگر اس کو دھوئے تو اس کے نشان باقی رہ جائَے تو اس کا مطلب ہے شہد نقلی ہے-

Leave a Reply