طلاق کے بعد ریحام کو کتنی رقم ملی؟

reham khanاہور (تازہ ترین) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق معاملہ 18 کروڑ روپے میں طے پانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کو طلاق کے بعد کروڑروں روپے مالیت کے زیورات اور اثاثے ملیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان کو شادی کے وقت ملنے والے زیورات اور دیگر چیزوں کی مجموعی مالیت 18 کروڑ روپے بنتے ہیں اور طلاق کے بعد ان سے یہ تمام چیزیں واپس نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ تمام چیزیں 18 کروڑ روپے میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ 10 روز قبل ہوا اور اس دوران صلح کی تمام کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔مزید بتایا گیا کہ ریحام خان طلاق کے بعد جمعرات کو لندن روانہ ہوگئی تھیں۔

Leave a Reply