ماہرین طب کے مطابق سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسانی صحت پر سورج کی روشنی کے ممکنہ فوائد کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی موٹاپا بھگانے کا ایک آسان اور سستا علاج ہے۔سائنسی جریدے ڈائی بیٹیک جرنل میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے ہماری جلد وٹامن ڈی پیدا کرتی ہے، جس سے خون میں وٹامن ڈی (حیاتین) کا اخراج ہوتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ حیاتین اس کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتی ہے۔البتہ سائنسدانوں کے مطابق سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے علاج کا عمل دراصل جلد سے خارج ہونے والے نائٹرک آکسائیڈ (این او) کے ساتھ منسلک تھا۔