فیس بُک کا استعمال آج کل ہر کوئی کرتا ہے کوئی شوق کی خاطر تو کوئی بزنس کے لیے تو کوئی رشتہ داروں اور دوستوں سے بات کرنے کے لیے ۔لیکن آج کل فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں آپ کے پیج پر اپ لوڈ ویڈیو خود بخود چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ پہلے پہل یہ فیس بُک صارف پر ہی منحصر تھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھا چاہتا ہے یا نہیں، لیکن گزشتہ دنوں فیس بُک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو خود بخود چل پڑتی ہے۔ اس فیچر سے متعد لوگ پریشانی کا شکار ہیں اگر آپ اس مشکل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو حل بتاتے ہیں۔آپ ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
آٹو ویڈیو بند کرنے کا طریقہ تصاویر میں ملاحظہ کریں
پہلے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ کھولیں اور فیس بُک سیٹنگ میں جائیں
پھر ویڈیو کے بٹن پر کلک کریں۔
ویڈیو سیٹنگس میں جائیں
آٹو پلے ویڈیو میں جا کر وہاں سے آف کا بٹن دبا دیں تو اس مشکل سے چھٹکارا مل جائے گا۔
ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ خود بخود چلنے والی ویڈیوز کو بند کر سکتے ہیں۔