سائنس دانوں کے مطابق جاپان کے لوگ زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں جاپانیوں کے مطابق درج زیل چیزیں لمبی عمر پانے میں مفید ہیں۔
میٹھا کم کھائیں
متعد لوگ کھانے کے بعد میٹھا لازمی کھاتے ہیں اس کے پر عکس جاپانی سبز چائے کے ساتھ کھانا مکمل کرتے ہیں۔اگر آپ میٹھا کھائے بغیر نہیں رہ سکتے تو بہتر ہے کہ صبح کے وقت کھائیں اور کم مقدار میں کھائیں۔کم مقدار میں میٹھا کھانا آپکو دل کی بیماری اور ہائی بلڈپریشر سے مخفوظ رکھتا ہے۔
پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔
اوکی ناوا کے جاپانی جزیرے 100 سال کی عمر کے لوگوں کے سب سے بڑی تعداد ہے۔ان لوگوں کے مطابق کھاتے وقت صرف 80 فیصد تک پیٹ بھرنا ان کی لمبی عمر کا راز ہے۔جب آپ کھانا ختم کرنے کے قریب ہوں تو ہاتھ روک لیں تب آپکو احساس ہوگا کے آپکو ان لقموں کی ضرورت نہیں۔اسطرح آپ صحت مند رہیں گیں۔سوشی کھائیں۔
اس خوراک میں کثیر مقدار میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایاجاتا ہے جو دماغ اور دل کی صحت کے لیے بہت اچھاہے۔جاپانی دن میں سو گرام مچھلی کھاتے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق مچھلی کی وجہ سے ہی جاپانی بہت کم دل اور کولیسٹرول کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
چلیں زیادہ بیٹھیں کم
جاپانیوں کے مطابق اگر آپ کم وقت بیٹھیں گیں اور زیادہ چلیں گے تو صحت میں اضافہ ہوگا۔دن میں دو گھنٹے کی چڑھائی آپکی عمر کو سات سال بڑھاتی ہے۔
ریگولر چیک اپ کروائیں۔
کھانے کی عادات کو بہتر بنانے کت ساتھ ساتھ ڈاکٹر سے باقاعدہ معائنہ کروانا بھی ضروری ہے تاکہ بیماریوں کی پر وقت تشخیص ہو سکے۔