گرمیوں میں جسم کے پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں؟

تازہ ترین) گرمیوں میں پانی کی کمی کوپورا کرنے کے لیئےمشروبات کا رجحان بڑھ جاتا ہے ۔ ہم میں سے بیشتر لوگ پیاس بھجانے اور پانی کی کمی کو پورا How to maintain water deficiency in Human bodyکرنے کے لیئے غیر معیاری مشروبات کا انتخاب ہی کرتے ہیں۔ اور اس بات سے بلکل قطع نظر آتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نےکئی ایسے پھل اور سبزیاں بنائی ہیں جو نہ صرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ طاقت اور قوت بھی فراہم کرتی ہیں۔

گرمیوں میں سب سے زیادہ پائے جانے والی سبزی کھیرا ہے جس میں وافر مقدار میں پانی پایا جاتا ہے ۔ کھیرے کا بہترین استعمال بطور سلاد ہے۔ اسکے علاوہ ناریل کا پانی بھی قدرتی اجزاء سے بھرپور ہے جس میں قدرت نے نمک کی ایک خاص مقدار شامل کی ہے جو انسانی جسم میں پانی کی کمی کے نتیجے میں ہونی والی نمکیات کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔ دیگر پھلوں میں گرما، تربوزہ، خربوزہ بھی شامل ہیں جن میں پوٹاشیم اور وٹامن کی بھی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔

Leave a Reply