دانتوں کو پیلا ہونے سے کیسے بچائیں؟

دودھ پینا فائد مند ہے یہ توسب جانتے ہیں لیکن اس کا ایک ایسا فائدہ بھی ہے جو اگر لوگ جان لیں تو دودھ لازمی پیئں گے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ ہمیشہHow to save teeth from becoming yellow چائے میں دودھ ڈال کر پیتے ہیں ان کے دانت ہمیشہ موتیوں کی طرح چمکتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ قہوہ پینے کے عادی ہیں ان کے دانتوں کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے اور ان پر کالے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ البرٹا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ایوا کو کا کہنا ہے کہ چائے میں دودھ ملا کر پینا دانتوں کی سفیدی کے لیے وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ سے کہیں زیادہ مفید اور موثر ہے اور بلیچنگ مصنوعات سے بھی کہیں بہتر ہے۔چائے دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے دانتوں کو چمکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں یا دانتوں پر سیاہ دھبے ڈالنے کے لیے۔ چائے جتنی زیادہ پکا کر اور خالص پی جائے گی اتنے ہی یہ دانتوں پر داغ ڈالے گی لیکن اگر آپ اس میں دودھ ڈال کر استعمال کرتے ہیں تو اس سے چائے کی دانتوں کی رنگت خراب کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر ایواکو نے اپنی بات کو چابت کرنے کے لیے ایک تجربہ کیا انھوں نے 24گھنٹے بعددانتوں کو قہوے اوردودھ والی چائے سے نکال کران کی رنگت کا دوبارہ تجزیہ کیا۔ دودھ والی چائے میں رکھے گئے دانتوں کی رنگت واضح طور پر پہلے سے زیادہ سفید ہو چکی تھی جبکہ قہوے میں ڈالے گئے دانت مزید سیاہ ہو چکے تھے اور ان پر دھبے پڑ چکے تھے

Leave a Reply