ممبئی (تازہ ترین)بولی وڈ اداکار رہریتک روشن نے پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے کوک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے گانے ‘راک اسٹار’ کی کافی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن کا ٹوئٹر پر علی ظفر کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ’مزہ آگیا‘۔ ہریتک روشن کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عدنان سمیع نے بھی علی ظفر کے گانے کی تعریف کی تھی۔