برازیل میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین صدر جیلما روسیف کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں مواخذہ چاہتے ہیں اور انھیں ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کر رہے۔حالیہ پولز میں صدر روسیف کے حامیوں کی تعداد میں بے انتہا کمی دیکھی گئی ہے۔قومی دن پر ہونے والا یہ مظاہرہ صدر روسیف اور ان کی بائیں بازو کی جماعت ورکرز پارٹی کے خلاف اس سال کا تیسرا بڑا مظاہرہ ہے۔بہت سے ووٹروں نے ان پر بدعنوانی کو ختم کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا اور انھیں گذشتہ 25 سال کے دوران معیشت کی خستہ ترین حالت کا ذمہ دار قرار دیا۔مظاہرین نے برازیل کے سب سے بڑے شہر ریو کے کوپاکبانا ساحل پر مظاہرہ کیا اس کے علاوہ انھوں نے دارالحکومت برازیلیا میں کانگریس کے باہر بھی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں شامل زیادہ تر لوگوں نے قومی پرچم والے سبز اور پیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے جو کہ ان کی فٹبال کی ٹیم کی جرسی ہے