ہمایوں سعید نے امید کی کرن دکھا دی۔

Humayun Saeed has given good newsلاہور(تازہ ترین)پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید اپنے ایک انٹرویو کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فلمو ں میں بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں اورفلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ ہم نے اس وقت فلم میں سرمایہ کاری جب پروفیشنل فلمساز رسک لینے کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔ یہ ہمارے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں، اس لیے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ نئے لوگوں کے ساتھ سنیئر پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اس میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here