مرغابی کے شکار پر پابندی ختم کر دی گئی

سرگودھا (تازہ ترین) مرغابی کا شکار کرنے والوں کے لیے خوشخبری حکومت نے مرغابی کے شکار پر پابندی ختم کر دی ہے- حکومتswan bird پنجاب محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں مرغابی کے شکار پر عائد پابندی کو ختم کر دیا،جبکہ تیتر اور بٹیر کے شکار پر بھی یکم دسمبرسے پابندی ختم کرنے کا امکان ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سرگودھا کے ڈائریکٹر ملک نصر حیات چھینہ کے مطابق حکومت پنجاب نے مرغابی کے شکار پر عائد پابندی ہٹا دی گئی  ہے جبکہ دیگر شکارات پر عائد پابندی یکم دسمبر کو ختم کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم حکومتی نوٹیفکیشن موصول ہونے پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply