لاہور (تازہ ترین) تھانہ اچھرہ کے قریب گولڈ مائن پلازہ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے عمارت کے کئی فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امداری کاروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو کا عملہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہے۔ عمارت میں موجود لوگ مدد کے لیے پکارنے لگے۔ 3 لوگوں نے عمارت سے کود کر جان بچائی، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عمارت کے شیشے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالنے کے کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ سے ہوئی جس کے بعد آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ پلازہ میں اس وقت 100 سے زائد افراد موجود ہیں۔