کراچی: غیر قانونی پاسپورٹ بنانے والےاسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

تازہ ترین) کراچی میں غیر قانونی پاسپورٹ بنانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتارکر لیا گیاIllegal passport makers are arrested in Karachi

کراچی میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کو ایک اہلکار سمیت گرفتار کرلیا ہے۔دونوں افراد پر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ وسطی علی نصرت جعفری کو اہلکار وسیم سمیت گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں افراد بھاری رقم لے کر غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دیتے تھے۔دونوں ملزمان پر دو درجن سے زائد غیرملکیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے کا الزام ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply