کراچی (تازہ ترین)آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کو رہیڈکواٹرز میں امن وامان سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں ڈی جی رینگرز کی طرف سے امن وامان کے متعلق بریفینگ دی گئی ۔آرمی چیف نے فوجی عدالتوں میں اضافے کی منظوری دے دی اور کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں ،جرائم پیشہ عناصر اور مافیاز کےخلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا۔مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایا ں تبدیلی آئی ہے،کراچی کو امن وامان کا گہوارہ بنایا جائے گا۔