کراچی (تازہ ترین)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکڑ عاصم کو زیرِحراست لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو آج صبح حساس ادارے نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کے انھیں کس ادارے نے گرفتار کیا۔ان کے خلاف نیب میں مخلتف کیس کی کاروائی کی جارہی تھی تاہم نیب حکام کے مطابق انھوں نے گرفتاری نہیں کی۔واضح رہے کہ عاصم حسین کو آصف علی زرداری کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے اور یہ سابقہ وزیرِ بٹرولیم بھی ہیں۔