اہم کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا مگر کیوں؟

younas khan تازہ ترین– یونس خان جو کہ پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ رنز بنانے پر ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے-اب یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے،ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے کچھ خوش نہیں،سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور نیو چانس دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپس آنا چاہتے تھے۔

 نجی ٹی وی چینل کے مطابق    وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے اسکواڈ میں واپس آئے، اب انگلینڈ سے سیریز  بعدبہی  کھیل کو چھوڑیں گے،البتہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے گے۔

Leave a Reply