زلزلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے گوگل کا اہم اقدام

Important step of google to find missing peopleپشاور(تازہ ترین)پاکستان ،بھارت اورافغانستان کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے بعدلاپتہ افراد کی تلاش کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سروس شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ لاپتہ افرادکی تلاش کے لئے شروع کی گئی اس سروس میں کوئی بھی شخص کسی بھی مقام سے لاپتہ ہونے والے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔اسی طرح زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والا بھی اپنے بارے میں گوگل پراطلاع دے سکتا ہے،اس سلسلے میں اکٹھا ہونے والا تما م ڈیٹا دنیا بھرمیں ہرکسی کی رسائی میں ہوگااورزلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ذریعہ بنے گا۔واضح رہے کہ گوگل نے اس سروس کا آغاز سب سے پہلے دوہزاردس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کےبعد کیا  ،اس کے بعد دوہزارپندرہ میں مقبوضہ کشمیراورنیپال میں آنے والے زلزلوں کے دوران بھی گوگل نے یہ سروس شروع کی تھی۔

Leave a Reply