افوہیں سچ ثابت ہوگئی

IMRAN and rehamاسلام آباد(تازہ ترین) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کی 8 جنوری کو ہونے والی شادی اختتام کو پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق کرلیا جب کہ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے طلاق کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے اور دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔ کپتان کی دوسری شادی کے ناکام ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان میں بھی مایوسی پیداہوئی لیکن اس اچانک اعلان کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کا اچانک باضابطہ اعلان کردیا گیااورمیڈیا اطلاعات کے مطابق میڈم ریحام خان لندن میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں کو خدشہ تھا کہ وہاں پر ریحام خان کی اپنی قریبی دوستوں سے ملاقات ہوسکتی ہے جس دوران وہ اپنی پریشانی شیئرکرسکتی ہیں اور یہ خبر برطانیہ سے لیک ہوجانے پر پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچ سکتاہے

Leave a Reply