تازہ ترین) رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متائثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوایا جس کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اعوام کے حقوق کی جنگ کے لئے میدان میں نکلیں اور ایک پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں گے۔