طلاق کے متعلق عمران خان کا اہم بیان

reham khan , imran khanلاہور(تازہ ترین  )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ میرے لیئے ریحام کیلئے اور ہم دونوں کے خاندانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ لمحات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ریحام کے اخلاقی کردار اور ان کے امدادی کاموں کا بے حد احترام کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسوں کے لین دین کی تمام خبریں جھوٹی اور شرمناک ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کی شادی  رواں برس آٹھ  جنوری کو ہوئی تھی اور ان کا نکاح بنی گالا میں مفتی سعید نے پڑھایا تھا

Leave a Reply