تازہ ترین) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ این اے 19 ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کےامیدوار بابر نواز کی 46 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی نے 2013ء کے عام انتخابات میں حکمران جماعت کی جیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔ مسلم لیگ (ن ) کی کامیانی نے ثابت کر دیاہے کہ ہماری کارکردگی عوام میں مسلمہ ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان محض جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے اور کچھ نہیں کرتے۔ عمران خان کی ہار اصل میں ان کے جھوٹ بولنے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سزا ہے ۔