اسلام آباد (تازہ ترین) تحریک انصاف کے سینئر رہمنا شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان پیر کو قومی اسمبلی میں نئے ایجنڈے کے ساتھ جائیں گے۔ جمعہ کے روز بنی گالہ میں زیرچئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی صدارات میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنما شریک تھے۔ اس اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان پیر کو اسمبلی میں نئے ایجنڈے کے ساتھ جائیں گے۔ اجلاس کے بعد میدڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان نئے عزم کے ساتھ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے سٹیٹس کو چیلنج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی اور سپیکر قومی اسمبلی عمران خان کو بولنے کی اجازت دیں گے، ضابطہ اخلاق کو سامنے رکھتے ہوئے ایوان کو چلایا جائے گا نہیں تو منفی رویات جنم لیں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم الجھن کا شکار ہےاور الطاف حسین کا دفاع نہیں کر سکتی۔ تحریک انصاف نے قوم کی ووٹ کے تقدس کے لیے احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جو کہ ہمارا حق ہے۔ مگر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ہم ایوانوں میں واپس چلے گئے۔ تحریک انصاف اب ایوان میں نئی سوچ متعارف کروائے گی۔