بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کی محنتوں سے بنا پاکستان آج بھی شاد و آباد ہے ۔ہر مشکل ہر پریشانی کا سامنا کر کے بھی آج پوری قوم ساتھ ہے۔آج 14 اگست کے موقعہ پر کوئی سندھی ،پنجابی ،بلوچی اور پٹھان نہیں آج سب پاکستانی ہیں۔اس ہرے پرچم کے سائے تلے آج بھی سب ایک ہیں۔آج کا دن دشمنوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی تیار ہیں ہر مشکل ہر سازش کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے۔
ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 69 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے،
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔؎
وزیراعظم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے ہ یہ دن خوشی ا بھی ہے، اللہ تعالی ے حضور سجدہ شر بجا لانے اور اس عہد و تازہ رنے ا بھی ہم متحد اور یکجان ہو ر ان مقاصد ے لئے جدوجہد رتے رہیں گے جن ے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔
اس ملک کی سلامتی اور حفاظت کا سہرا پاکستانی فوج کے سر جاتا ہے جن کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔
یہ پاکستانی فوج ہی ہے جن کے آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں کی فضائیں بھی یوم آزادی پر ملی نغموں سے گونج اٹھیں ، پرچم کشائی کی رنگارنگ جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔آپریشن ضرب عضب کے بعد امن قائم ہوا تو شمالی وزیرستان کی فضائیں بھی ملی نغموں سے گونج اٹھیں
اس ملک کی آن اس ملک کی شان
ہیں اس ملک کے فوجی جوان