سیالکوٹ میں بھارت کی بے رحمی

سیالکوٹ (تازہ ترین)پاکستان کے عسکری ذرائع کےمطابق جمعے کو سیالکوٹ سیکٹر کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ میں 6 عامIndia attack on Sialkot شہری ہلاک جبکہ 46 شدید زخمیں ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور کارروائی کی ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں چار واہ سیکٹر کے دیہات سچیت گڑھ، کندن پور اور دھمالہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے 46 عام شہریوں میں سے 22 خواتین ہیں۔

Leave a Reply