نیپال ایک خود مختار ملک ہے،،، وزیراعظم کے پی شرما

کھٹمنڈو (تازہ ترین)نیپالی وزیراعظم کے پی شرمانے بھارت  کو اپنے معاملات میں مداخلت سے منع کیا ہے ان کاnepal prime minister کہنا تھا کہ نیپال کے مسائل کو حل کرنا بھارت کا کام نہیں ہے ہم اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں-  نیپالی وزیراعظم کے پی شرمانے  بھارت کوخبردارکیاکہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے ۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی خبردارکیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال میں احتجاج کرنے والوں کوپشت پناہی چھوڑدے ،احتجاج کرنے والوں کی شکایات دورکرناہماری ذمہ داری ہے ۔ نیپال کے لوگوں کی شکایات کو دور کرنا ان کے مسلوں کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے-

بھارت کو نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اہم کسٹم چوکیوں پرناکہ بندی کیلئے سیاسی جماعتوں کواکسارہاہے ،نیپال خودمختارملک ہے ۔ وہ اپنے کام بخوبی کرسکتا ہے-

Leave a Reply