بھارت کی پاکستان کو کرکٹ کی دعوت

India invites Pakistan for cricket match

اسلام آباد(تازہ ترین)  پاکستان بلائنڈ  کرکٹ ایسوسی ایشن نے شیوسینا کا پاکستان کے لئے سخت رویہ دیکھتے ہوئے  ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان سے ایشیا کپ میں شرکت کی پھر درخواست کی ہے جس کے جواب میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وقت مانگ لیاہے اورپہلا بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ جنوری میں بھارت میں منعقد ہو گا۔ یاد رہے کی پاکستان بلائنڈکرکٹ ایسوسی ایشن نے سکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ سے انکار کیا تھا، تاہم ابھی اس کے لئے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

Leave a Reply