نئی دہلی(تازہ ترین)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر بھارتی میڈیا ان پر برس پڑا اور بھارت کے ایک بڑے اخبار کے مطابق مودی کی پالیسی سے صرف منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزکے اداریےمیں لکھا گیا کہ پاکستان کا حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنا یقینی تھا، یہ سوچنا غلط تھا کہ پاکستان صرف اپنے اوپر دہشت گردی کے الزامات سننے کے لئے مذاکرات کرے گا، اگر پاکستان دہشت گرد ہے تو اوفا ملاقات کیوں کی گئی۔ ہندوستان ٹائمزکے مطابق مودی کی پالیسی سے پاکستان میں بھارت کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔اخبار میں یہ بھی لکھا کہ اگر مودی نے پاکستان میں کوئی بھی کاروائی کی تو بھارتی طیاروں یا کمانڈرزکا واپس لوٹنا ممکن نہیں ہوگا