بھارت باز نہ آیا۔

Indian army firing on LOCسیالکوٹ(تازہ ترین)بھارتی فوج کی  سیالکوٹ میں چپراڑ اور بجوات  کے مقام پر فائرنگ  2 افراد جان بحق 14 زخمی۔

نجی چینل کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت   8 گھنٹے سے مسلسل جاری ہے اور چناب رینجرز کی جانب سے  جوابی کاروائی کی جارہی ہے۔اب تک بھارت کئی مرتبہ لائن اوف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکاہے۔فائرنگ  کے دوران 3 جانور بھی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ چپراڑ کے علاقے سے لوگوں نے نقل موانی شروع کر دی ہے لیکن بجوات کے علاقے میں شدید فائرنگ کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here