صبح بھکاری ، شام کو طالبعلم

تازہ ترین) بھکاریوں کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آتے ہی رہتے ہیں ، اب جانئے بھارت کے ایک ایسے بھکاری کے بارے میں جو دن بھر بھیکIndian beggar is a student of law مانگنے کے بعد ایک ممتاز یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم بھی حاصل کر تاہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق شیو سنگھ روزانہ 3 بجے تک بھیک مانگتا ہے اور 3 بجتے ہی اپنی کتابیں تھیلے میں ڈالے یونیورسٹی پہنچ جاتا ہے ۔ اخبار کے مطابق اس نے جب سے یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے وہ ایک دن بھی کلاس سے غیر حاضر نہیں ہوا اور جس دن کلاس نہ ہو اس دن لائبریری میں بیٹھ کر مطالعہ کرتا ہے ۔ بھکاری شیو سنگھ کا کہنا تھا کہ کبھی اس کا خاندان بھی خوشحال ہوا کرتا تھا لیکن والدین کی وفات کے بعد اسے تمام رشتہ دار بھی چھوڑ گئے ۔ وہ ہاتھوں کی معذوری کے باعث کام کاج نہ کرسکتاتھا لہٰذا اس نے بھیک مانگ کر گزارہ کرنا شروع کیا اور مناسب رقم جمع ہونے پر اس رقم کو ضائع کرنے کی بجائے تعلیم پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا۔  شیو سنگھ کا کہناہے کہ وہ تعلیم مکمل کرکے باعزت زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here