تازہ ترین) بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیز رویے نے تو ہر ایک پر تنقید کی ہے کسی کو نہیں چھڑا ہے اور اب غیرملکی کرکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بھارت میں مقیم پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کو ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ہندو انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے بھارت کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر پر ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کمرے میں ہی رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور ان کو کہا ہے کہ وہ صرف اپنے کمرے میں رہے جبکہ عمران طاہر کو بعض تاریخی مقامات کی سیر پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران طاہر کو اس حوالے سے کس بھی قسم کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران طاہر اپنی فیملی کے ہمراہ حاجی علی کی درگاہ سمیت مختلف مقامات پر جاناچاہتے تھے ۔