تازہ ترین) بھارتی پولیس ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے بوجود چندا نامی خاتون کو پاکستانی ثابت نا کر سکی اور اپنے فلاپ ڈرامے کے نیا رنگ دینے کے لئے پولیس نے عدالت سے پولی گرافکس ٹیسٹ کی اجازت مانگ لی ہے۔ چندا کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور کہا کہ چندا کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے لہٰذا اس کے ریمانڈ میں چار روز کا اضافہ کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کر کے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔