کولمبو (تازہ ترین) سری لنکاسے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کولمبو میں موج مستی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ سے ڈراپ ہونے والے ہربھجن سنگھ نے وہاں باقاعدہ آٹو رکشہ چلانا شروع کردیااور انھیں پہلی سواری بھی کپتان ویرات کوہلی اور آل رائونڈر اسٹورٹ بنی کی صورت میں ملی۔ہربھجن نے گذشتہ روز تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے آٹورکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھی جبکہ کوہلی اور بنی پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ صرف یہی نہیں بھارتی کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن سے بھی دل بہلایا۔ اس کھیل سے لطف اندوز ہونے والوں میں بھی ویرات کوہلی پیش پیش تھے۔ ان کے ساتھ تصویر میں ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور چتیشورپجارا بیڈمنٹن کورٹ میں نظر آرہے تھے ۔