تازہ ترین— بھارت میں مودی سرکار کی طرف سے شدت پسندی کی حمایت پر دنیا میں تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- مودی سرکار کی انتہا پسندی حد سے تجاوز کر گئ اب مودی سرکار عدم برداشت سے باہر ہو گئ ہے – پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سب کے خلاف بڑھ رہی ہے- بارہ نومبر کو مودی سرکار برطانیہ کے دورہ پر جارہے ہیں – برطانیہ میں 12نومبر کو مودی سرکار کی آمد پر ان کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے- برطانیہ کے ایک گروپس نے آواز نیٹ ورک کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے-
اس تنظیم نے لیزر لائت سے ایک تصویر بنائی(Modi not welcome in uk) کا نعرہ ہے- جس میں مودی کےخلاف نعرے لکھے گئے ہیں اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دی ہے- اور برطانوی پارلیمینٹ کے باہر تصویر لگی ہے جس میں مودی نے ہاتھ میں تلوار پکڑی ہوئی ہے- اس تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 12نومبر کو لندن میں مودی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جائے گا-