بھارت کے کسانوں کی انوکھی خواہش

Indian Farmers wants permission for suicideنئی دہلی (تازہ ترین) بھارت میں 25 ہزار کسانوں نے صدر پرناب مکھر جی سے خود کشی کی اجازت طلب کر لی۔ بھارت کے کسانوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ وہ حکومتی امداد کا انتظار کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ یہ ایک سو پچھتر کسان پندرہ اگست کو خود کشی کرنا چاہتے ہیں۔ متھرا سے ایک سو پچھتر کلومیٹر کے فاصلے پر گوالیور کے رہائشی کسانوں کا مطالبہ ہےکہ انہیں اپنی سات سو ایکڑ زمینوں کا معاوضہ دیا جائے جس پر انہیں حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ یہ زمین گوگل بیراج بننے کے بعد زیر آب آگئی تھی۔ ان گیارہ سو دیہاتوں کے کسان 1998 سے اپنی ضائع ہو جانے والی زمینوں کے معاوضے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اور اب تنگ آکر اپنی مشکلات سے اس یومِ آزادی پر آزادی چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here